ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی تاریخ کا اعلان: لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی 25 نومبر سے 20 دسمبر تک ہوگی

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی تاریخ کا اعلان: لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی 25 نومبر سے 20 دسمبر تک ہوگی

Tue, 05 Nov 2024 19:15:45  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 5/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی تفصیلات مرکزی وزیر کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر فراہم کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اجلاس 25 نومبر سے شروع ہو کر 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم بلوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ’ایکس‘ پر کیے گئے ’پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مرکزی حکومت کی سفارش پر صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی کو منظوری دے دی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’26 نومبر کو ہندوستانی آئین کو 75 سال پورے ہونے جا رہے ہیں۔ یہ خاص دن آئین ساز اسمبلی کے سنٹرل ہال میں منایا جائے گا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ سرمائی اجلاس کے دوران کئی بل پیش کئے جائیں گے، لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس بار کا اجلاس موجودہ حکومت کے لئے آسان نہیں ہوگا۔ کیونکہ اس اجلاس میں وقف بورڈ کے متعلق بل پیش کیا جائے گا جس پر پچھلے اجلاس میں بھی کافی ہنگامہ ہو چکا ہے۔ ساتھ ہی ’ون نیشن ون الیکشن‘ بل بھی پیش کیا جائے گا جس کو پہلے ہی مرکزی کابینہ کی منظوری مل چکی ہے۔ وقف بورڈ اور ’ون نیشن ون الیکشن‘ بل کی اپوزیشن پارٹیوں نے مسلسل مخالفت کی ہے۔ ہنگامہ صرف لوک سبھا میں ہی نہیں، بلکہ راجیہ سبھا میں بھی مختلف مسائل کو لے کر ہوا تھا۔ ہنگامہ کی وجہ سے دونوں ایوانوں یعنی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی تھی۔


Share: